وزیروں کی تبدیلی سے عمران خان معاشی تباہی کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے: میاں احمد رضا خاں مانیکا
پاکپتن (بیورورپورٹ) اسد عمر کا استعفیٰ غیر ذمہ دارانہ فعل اوربزدلی کی عکاسی کرتا ہے،وزیروں کی تبدیلی سے عمران خان معاشی تباہی کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان کی معیشت انا،ضد اور تکبر کی زد میں ہے، عمران نیازی صاحب ضد، انااورتکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں,پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے, وزیروں کی تبدیلی سے عمران خان اس معاشی تباہی کی ذمہ داری سے بچ نہی سکتے۔انہوں نے کہاکہ اسد عمر کا استعفیٰ اس امر کا اعتراف ہے کہ عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا، اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ عمران خان خود ہے، ملک کے خلاف معاشی دہشت گردی کرنے والوں سے حساب لیاجائے، پاکستان کو معاشی واقتصادی تباہی اور بربادی کا شکار کر کے اسد عمر بڑی آسانی سے گھر چلتے بنے ہیں
Leave a Reply