روزے کی حالت میں بھی صارفین اپنے ہی پیسے نکوالنے کے خوار

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) تلہ گنگ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزے کی حالت میں صارفین اپنے ہی پیسے نکوالنے کے لیے بینک کے عملے کے ہاتھوں خوار ہونے لگے،صارفین کا حکام بالا سے ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میں نیشنل بینک،بینک آف پنجاب،مسلم کمرشل بینک نے بینک صارفین کو تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔صارفین اپنی ہی رقم نکلوانے کے لیے لمبی لائنوں میں کھڑے ہوتے ہیں گھنٹے بعد جب نمبر آتا ہے تو مزکورہ بینکوں کے لنک ڈاؤن ہو جاتے ہیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ جنکی رقم پر بینک چلتے ہیں وہ سردی ہو یا گرمی گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں جبکہ بینک کا سٹاف سکون سے بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں۔صارفین نے حکام بالا سے ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لینے کے مطالبے کے ساتھ بیٹھنے کے مناسب انتظامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2775tymb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *