گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محلہ حسین آباد بند کر دیا گیا، محکمہ کے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) اہل محلہ حسین آباد و مسجد گلشن رضا ساکن دودیال تحصیل و ضلع تلہ گنگ نے تحریری طور پر بتایا کہ ہمارے محلہ میں تقریبا 1960ء سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چل رہا تھا ۔ سکول کی بلڈنگ بھی انتہائی اچھی حالت میں موجود ہے۔ اور تقریبا 2 کنال رقبہ بھی محکہ تعلیم کے نام انتقال شدہ ہے۔ جہاں پر بچیوں کی تعداد بھی تقریباً 200 کے قریب تھی۔ تاہم محکمہ ایجوکیشن نے شاید پرائیویٹ اسکولز سے ملی بھگت کر کے بغیر کسی وجہ سے مذکورہ سکول کی بچیوں کو وہاں سے شفٹ کر کے گرلز ہائی سکول دودیال جو کہ تقریبا ڈیڑھ دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ وہاں لے گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اہل محلہ کو سخت دشواری کا سامنا ہے۔ اور یہ سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ اپنی بچیوں کی تعلیم کو ختم کر دیں یا کسی نزدیک پرائیوٹ سکول میں داخل کرادیں۔ دوسری جانب سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام یاسین ملک نے بند ہونے والے سکول کا وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے اہل علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سکول کی جگہ میرے والد محترم نے محکمہ کو دی تھی ۔ مذکورہ سکول بند ہونا انتہائی افسوسناک ہے ۔ مذکورہ سکول کی بلڈنگ بھی بہت اچھی ہے۔ اور اس میں تمام سہولیات میسر ہونے کے باوجود کیوں بند کر دیا گیا ہے اور بچیوں کو وہاں سے شفٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کے اعلی حکام کو اس پر فوری نوٹس لینا چاہیئے ۔
Leave a Reply