بریکنگ نیوز

گھر پیارا گھر

Loading


۔پیار ایک ایسی چیز ہے جو آپ کے ارادے اور مرضی کے تابع نہیں ۔یہ پیار تو دیوانہ ہوتا ہے اسے انڈیلا نہیں جا سکتا ۔اس کے چشمے خود بخود ہی اُبل پڑتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کو اپنی امی ابو سے انتہا کی حد تک لگائو اور محبت کیوں ہے؟۔کیا آپ اپنے امی ابو کو ان کی شکل و صورت کی وجہ سے یا ان کی آمدن کی مقدار سے یا کسی اور لالچ اور حرص کی وجہ سے محبت اور چاہت کرتے ہیں یا کوئی اور وجہ سے؟ میں بلکہ دنیا کے تمام لوگ یہی کہئنگے کہ نہیں ہماری محبت کی وجہ اپنے والدین سے کسی مفاد کے تحت نہیں بلکہ ہمارا پیار خالص اور بناوٹ سے پاک ہے۔ جب سب کا جواب ایک ہی ہے تو یہ بات ثابت ہوئی کہ پیار و محبت کرنے کی چیز نہیں بلکہ پیار کوئی اور شے ہےجس کا آغاز اور ابھار گھر سے شروع ہوتا ہے ۔جہاں ایک خاندان کے لوگ محبت اور چاہت کے جذبے سے اپنے رشتے استوار کرتے ہیں نہ کی مفادات کی خاطر۔گھر ایک خوبصورت جگہ کا نام ہے جہاں سے ایک خوبصورت زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔اسی تناظر میں ذرا اپنے گھر کی چار دیواری سے پرے اپنی نظریں دوڑائیں تو ہمیں اپنے گھر کی چار دیواری یا احاطہ کچھ اور نہیں بہت بڑا وسیع دکھائی دیگا جہاں ہمیں ہمارا محلہ ہمارا گائوں اور ہمارا شہر دکھائی دے گا ۔یہ بات ذہن نشین کرنے والی ہے کہ آپ کی آنکھ جو دیکھتی ہے اس کی ظاہری حثیت کے ساتھ ساتھ اس کے اندر ایک اور چھپی ہوئی چیز ہر دم موجود رہتی ہے ۔جس کو دیکھنے اور سمجھنے کے لئے آپ کے اندر ایک خوبصورت اور مفادات سے مبرا دل کا ہونا یا موجودگی ضروری ہے ۔جب ایسا ہوگا تو کوئی وجہ نہیں کہ اپنا گھر پیارا نہ لگے۔میرا گلگت میرا گھر ہے۔اور یہ مجھے اپنا گھر کیوں لگتا ہے اس کی وجہ پہلے بیان کر چکا ہوں ۔افتخار عارف کے اس شعر کے ساتھ
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دے
میں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے

ہدایت اللہ اختر

Marital Status: Married Interests: Health,Education& Environment Research work,Traveling Hunting,Fishing & photography are Relaxation About Me: Introduction: Hidayatullah Akhtar (Urduہدایت اللہ آختر‎) is a columnist, writer, poet, social worker and Ex Govt servant from Gilgit Pakistan. He has written many Urdu columns for various Urdu-language newspapers in Gilgit Pakistan. He has also served as Manager IDBP Gilgit,ADBP Islamabad and Regional Manager SME Bank in Gilgit Hidayatullah Akhtar is also Founder member of the Halqa eArbab Zoq and Krakrum Writers Fourm Gilgit Career and education: Hidayatullah Akhtar received a Master's degree in Master of Business Administration from Punjab University, Lahore. He has served as Regional Manager SME Bank Gilgit Pakistan. He received and attended various seminars and workshops within Pakistan and Project Supervision course certificate from PDCP (Private Development Corporation Manila Philippines. He is presently Administrator Northland Public Schools Gilgit and is over all in charge of community as partner Development Organization. He is also president of DNN (District NGO Net wok Gilgit . Bibliography: Aina-e-Dardistan (An informative Book about Gilgit Baltistan 1987)

اس مصنف کی مزید پوسٹس →

اپنا تبصرہ لکھیں