تھانہ سٹی پولیس کی نااہلی، دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کے ڈاکو نہ پکڑ سکی

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) تھانہ سٹی پولیس کی نااہلی کچھ روز قبل احمد زرگر نامی شخص کی دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کے ڈاکو پکڑ نہ سکی جسکی وجہ سے علاقے کے لوگ سخت اذیت سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل تھانہ سٹی کی حدود پنجاب بینک تلہ گنگ سے واپسی پر معروف کاروباری شخصیت احمد مجتبی زرگر سے نامعلوم ڈاکو23لاکھ کی رقم اسلحہ پوائنٹ پر رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے کا معمہ تھانہ سٹی تلہ گنگ پولیس حل نہ کر سکی۔جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ سخت اذیت سے دو چار ہیں جبکہ دوسری طرف متاثرہ شخص احمد زرگر کے مطابق اس واردات میں پنجاب بینک کا عملہ بھی مشکوک ہے۔شہر میں اس چوری کے بعد معززین علاقہ کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکورٹی کیمرے جبکہ بینکوں میں کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہونے سے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب،آر پی او راولپنڈی سے اس معاملے میں ترجیحی بنیادوں پر نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ تھانہ سٹی تلہ گنگ پولیس میں بھی اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Short URL: https://tinyurl.com/26eb2n6k
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *