حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں ہفتہ صحت منایا جا رہا ہے
تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع تلہ گنگ میں بھی سرکاری ہسپتالوں میں ہفتہ صحت بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سجاد محمود بابر نے سٹی ہسپتال میں ہفتہ صحت کے حوالے سے منعقدہ کیمپ کا افتتاح کیا ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع تلہ گنگ میں بھی سرکاری ہسپتالوں میں ہفتہ صحت بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سجاد محمود بابر نے سٹی ہسپتال میں ہفتہ صحت کے حوالے سے منعقدہ کیمپ کا افتتاح کیا ۔ کیمپ میں پہلے ہی روز مریضوں کا رش دیکھنے میں آیا ۔ جہاں مریضوں نے بڑی تعداد میں اپنے ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کروائے اور حفاظتی ویکسین لگوائی ۔ ایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر طیب خان کے مطابق ہم نے کیمپ میں روزانہ پانچ سو سے زائد مریضوں کے چیک اپ کےلئے اپنے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں ۔ ایم ایس ڈاکٹر طیب خان نے کہا کہ سٹی ہسپتال تلہ گنگ انتظامیہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے ۔ کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کے ہیپاٹائٹس ، ایڈز ، شوگر اور ملیریا کے فری ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ جبکہ بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے ۔ ہم حکومت پنجاب کی ہدایات پر مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے ۔
Leave a Reply