آر پی او کا نئے تعمیر ہونے والے تھانہ جات اور مفت آٹا فراہمی مراکز کا دورہ

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے تلہ گنگ کا اچانک دورہ کیا۔ آر پی او سید خرم علی نے تھانہ سٹی تلہ گنگ، تھانہ صدر تلہ گنگ، نئے تعمیر ہونے والے تھانہ جات اور مفت آٹا فراہمی مراکز کا دورہ کیا۔ آر پی او نے تھانہ جات میں ریکارڈ تھانہ، ریکارڈ حوالات، محرر ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آر پی او نے مفت آٹا سٹالز کے دورے کے دوران امن و امان اور سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔آر پی او نے مفت آٹا فراہمی مراکز اور تھانوں میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوش اخلاقی ایک ایسا عمل ہے جس سے آپکی شخصیت میں نکھار آتا ہے اور پولیس کے محکمہ میں پبلک کے ساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آنے سے نہ صرف آپکے عزت وقار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ڈیپارٹمنٹ کے لیے بھی نیک نامی کا باعث بھی بنتا ہے.آر پی او نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ ضلعوں میں اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ پبلک سروس ڈیلیوری، سیکورٹی انتظامات و دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا جا سکے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2qzjo3pf
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *