دوران اقتدار ہم نے کسی کی پگڑی اچھالنے کی کوشش نہیں کی: سردار غلام عباس
تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس نے کہا کہ دوران اقتدار ہم نے کسی کی پگڑی اچھالنے کی کوشش نہیں کی۔ ہم نے تلہ گنگ میں کالجز بنوائے ۔ مقامی مارکی میں منعقدہ تقریب میں دوران خطاب سردار غلام عباس نے کہا کہ ہمیں جب بھی موقع ملا پوری کوشش کی کہ جب بھی ہمارے مدمقابل کا پولنگ ایجنٹ بھی ہمارے آفس آیا اس کو پوری عزت دی ۔ 3600 ٹیچرز بھرتی کئے ۔ بے پناہ پریشر کے باوجود کوئی ایک بھی میرٹ کے بغیر بھرتی نہیں کیا گیا ۔ اگر ہم سے کوئی کوتاہی ہوئی تو ہم سے جواب طلب کیا جا سکتا ہے ۔ ملک شہریار اعوان کو بہت کم وقت ملا لیکن اس انتہائی کم وقت میں ملک شہریار اعوان نے اقتدار کے ایوانوں میں عوام کا حق مانگا وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ ن لیگ کے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ اس کے ساتھ دینے والے اب سفید ریش ہیں ۔ تاہم ہم نوجوانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی صفوں میں فرنٹ پر پائیں گے ۔ ہم نوجوانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف کی ہم صرف موٹروے کا احسان نہیں اتار سکتے۔
Leave a Reply