اللہ کے مہمانوں کے لئے رمضان راشن پیکج کی پر وقار تقریب کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) الخدمت فاوئڈیشن تلہ گنگ کا رمضان المبارک کے پہلے مرحلے میں اللہ کے مہمانوں کے لئے 210 گھرانوں پر مشتمل رمضان راشن پیکج کی منفرد مختصر مگر پر وقار تقریب کا انعقاد سٹی میرج ہال پر ہوا جس میں 210 غریب مستحق بیوہ خاندانوں کو عزت نفس کا خیال رکھتے ہوے پر امن انداز کے ساتھ راش پیکج تقسیم کیا گیا تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ پروفیسر طاہر ملک نے الخدمت کی سرگرمیوں پر مختصر اظہار خیال کیا آخر میں امیر جماعت اسلامی تحصیل تلہ گنگ ملک محمد خان نے دعا سے پرگرام کا اختتام کیا تقریب میں صدر الخدمت فاوئڈیشن ضلع تلہ گنگ ملک محمد عمران صدر الخدمت فاوئڈیشن تحصیل تلہ گنگ محمد امین انجم نائب امیر جماعت اسلامی ضلع تلہ گنگ مولانا سلطان العارفین رضاکار الخدمت فاوئڈیشن اور جماعت اسلامی یوتھ کے ذمہ داران اورمعزیزین علاقہ نے شرکت کی۔

Short URL: https://tinyurl.com/23tbf5zy
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *