حکیم نثار احمد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رضااللہ خان کی عدالت میں عبوری ضمانت

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین)ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PP23. PP24 حکیم نثار احمد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رضااللہ خان کی عدالت میں عبوری ضمانت کرا لی ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حکیم ملک محمد عثمان ایڈووکیٹ ،جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید عمران عباس شاہ ایڈووکیٹ،سینیئر ممبر بار ملک ریاض اعوان موگلہ ایڈووکیٹ،ملک زاہد حسین موگلہ ایڈووکیٹ،ملک خادم حسین ایڈووکیٹ،ظہیر صدقال ایڈووکیٹ، ملک عرفان ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء اظہار یکجہتی کیلئے ساتھ گئے ۔ جس کا پی ٹی آئی کی طرف سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور ضلعی صدر حکیم نثار نے ڈسٹرکٹ بار میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ واضع رہے کہ حکیم نثار احمد و دیگر رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے سولہ ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔

Short URL: https://tinyurl.com/2eskwcj5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *