فاروق آباد: خدمت خلق ہمارا اولین فریضہ ہے، سید ظہیر عالم شاہ

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس کی شاندار کارواٸی گمشدہ بچہ تلاش کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباد ظہیر عالم شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 72 گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد گمشدہ ارسلان نامی بچے کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا 12 سالہ ارسلان نامی بچہ جو کہ 72 گھنٹے پہلے گھر سے نکلا اور لاپتہ ہو گیا, جس پر لواحقین کی کال درخواست پر مقدمہ درج کرکے فوری طور پر بچے کی تلاش شروع کردی ایس ایچ او سید ظہیر عالم شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مسلسل 72 گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد بچے کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا بچہ واپس ملنے پر والدین خوشی سے نہال ہو گٸے جس پر لواحقین نے پولیس ٹیم کو ڈھیروں دعاٸیں دیں بچے کے والدین اہل علاقہ نے سٹی پولیس فاروق آباد کے تعاون اور مثبت رویہ کو خوب سراہا اس موقع پر سید ظہیر عالم شاہ نے الیکٹرانک میڈیا فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور سماجی خدمت ہی ہمارا بنیادی فرض ہے شیخوپورہ پولیس بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے اور جراٸم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لٸیے دن رات مصروف عمل ہے آپ کی اور آپ کے پیاروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2gj3d7au
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *