صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ بی-ایف-اے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ گئے
لاہور آمد کے بعد انہوں نے بحریہ ٹائون میں یوم پاکستان سے متعلق اسپورٹس پروگرامز کا انعقاد کیا۔
مقابلوں کے انعقاد کا مقصد فروغ کھیل و یوتھ کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔میڈیا سے گفتگو
لاہور(پرویز احمد شیخ) صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ بحیثیت نائب صدر ہبیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو کمیٹی بی-ایف-اے کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔وہ اجلاس کی کاروائی سے متعلق پہلے ہی میڈیا بریفنگ دے چکے ہیں۔لاہور آمد کے فورا بعد انہوں نے بحریہ ٹائون میں یوم پاکستان سے متعلق فٹبال میچز اور مختلف اسپورٹس پروگرامز کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر بحریہ ٹائون لاہور وائس ایڈمرل زاہد الیاس ہلال امتیاز (ملٹری) مہمان خصوصی تھے جبکہ جی ایم اسپورٹس بحریہ ٹائون غلام مرتضی چیمہ، مینجر اسپورٹس سید فخر علی شاہ اور نیشنل بیس بال پچنگ کوچ طارق ندیم اس موقع پر موجود تھے۔پی ایف بی کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ہم قومی دنوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیئے نہ صرف یوم پاکستان اور دوسرے قومی و عالمی دنوں پر اسپورٹس پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں بلکہ بحریہ ٹائون لاہور اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لیئے وقتا فوقتا ایونٹس آرگنائز کرتے رہتے ہیں تاکہ نہ صرف یوتھ کو مثبت اور صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے بلک ان سے وابسطہ ویٹرنز میں کھیلوں کا شوق قائم و دائم رکھا جائے اور پاکستان میں اسپورٹس کلچر بالخصوص دنیا کے مقبول ترین کھیل بیس بال کو مذید فروغ دیا جا سکے۔
Leave a Reply