مقامی صحافی کو لوٹنے والے ڈاکو تھانہ سٹی فاروق آباد پولیس کے ہتھے چڑ گئے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (بابر علی بسراء) مقامی صحافی شہباز احمد گھمن کو دوران ڈکیتی لوٹنے والے ڈاکو تھانہ سٹی فاروق آباد پولیس کے ہتھے چڑ گئے،چند روز قبل شام گئے مقامی صحافی شہباز احمد گھمن کو دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا،ان ڈاکوؤں نے درجن سے زائد شہریوں کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا،جبکہ ان ملزمان پر مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات پہلے سے درج تھے ایس ایچ او سٹی ظہیر عالم شاہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے فوری کاروائی شروع کردی اورڈاکو ؤں کو ان کی موٹر سائیکل نمبر سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا اہلیان علاقہ نے پولیس کی بہتر کارکردگی کو سراہا ہے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2qnlt7yn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *