قتل کی لرزہ خیز واردات، سفاک قاتل نے 5 افراد کو قتل کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (بابر علی بسراء) فاروق آباد قتل کی لرزہ خیز واردات سفاک قاتل نے اپنی بیوی،دو بچوں،مالکن مکان اور ملز مالک سمیت 5افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،تنویر ولد بشیر قوم قریشی نامی شخص احمد رائس ملزنزد جھامکے(علاقہ تھانہ صدر فاروق آباد) میں باورچی کی ڈیوٹی کرتا تھا دو دن قبل کھانا اچھا نا بننے پر ملز مالک نذیراحمد ہاشمی ولد شوکت علی ہاشمی سے ڈانٹ پڑی جس پر دل برداشتہ ہو کر ملز سیکورٹی گارڈ سے رائفل چھین کے فیکٹری مالک نذیراحمد ہاشمی کو قتل کر دیا جس پر ڈرائیور اور گارڈ نے قاتل کو پکڑنے کی کوشش کی تو قاتل تنویر نے ان پر بھی گولیاں چلا دیں جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔قاتل تنویرنے عرصہ ایک سال قبل ایک مکان کرایہ پر لیا تھا کرایہ کی عدم ادائیگی اور دیگر واجبات میں مسلسل کوتاہی پر خاتون مکان مالکن نے اس سے مکان خالی کروالیا تھا لیکن بقایا جات کا تنازعہ برقرار تھا ملزم تنویر مذکورہ مکان کے کرایہ کی رنجش دل میں رکھے ہوئے تھا اس نے ملز مالک کو قتل کرنے کے بعد اپنی مکان مالکن بشریٰ بی بی زوجہ عابد علی کو بھی اس کے گھر واقع محلہ نور پورہ میں جاکر فائرنگ کرکے قتل کر دیا،قاتل تنویرنے بعد میں اپنے گھر آ کر اپنی بیوی35سالہ صفیہ بی بی اور 2 ننھے بچوں،چار سالہ بیٹے محمد علی 13ماہ کی بیٹی فاطمہ کو بھی قتل کر دیاملزم تنویر قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اہلیان محلہ نے گھیرا ڈال کر پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالہ کر دیا ملزم نے میڈیا کو بتایا کہ ملز کا مالک اسے گالیاں دیتا تھا اس لیئے اسے قتل کیا،مکان مالکن نے میری بیوی کے بال کھینچے تھے اس لیئے اسے قتل کیا میرے بعد ان کا کوئی وارث نہ تھا اس لیئے میں نے اپنے بیوی بچوں کو بھی قتل کر دیا۔

Short URL: https://tinyurl.com/2ppov9sk
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *