سرکاری سبسڈی کے ساتھ دستیاب آٹا غریب شہریوں کیلئے نایاب ہو گیا

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آبا د (بابر علی بسراء) سرکاری سبسڈی کے ساتھ دستیاب آٹا غریب شہریوں کیلئے نایاب ہو گیا،فوڈ، ڈیپارٹمنٹ سمیت جتنے بھی لوگ آٹے کی ترسیل میں شامل ہیں سبھی کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں،بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ،، لٹ پئی ہوئی اے،،دکاندار حضرات آٹا لیکر اسے توڑ سے نکال کر دس کلو 1300روپے میں فروخت کر رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں انی پین والی کتی چٹن والی،فاروق آباد کے متعدد شہریوں نے مقامی میڈیا سمیت چیف آفیسر بلدیہ اور ڈی سی شیخوپورہ کو اپیل کی ہے کہ غریبوں کیلئے آنے والا آٹا بندر بانٹ کا شکار ہو چکا ہے آٹے کی تقسیم کو شفاف بنایا جائے تاکہ حکومت کی دی ہوئی اس سہولت سے غریب اور مستوط طبقہ کے افراد فائدہ اٹھا سکیں۔

Short URL: https://tinyurl.com/2ld7eech
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *