پریس کلب فاروق آباد (رجسٹرڈ) کی حلف برداری کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

Oath Farooqabad Press Club Reg 2023-24
Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (سٹاف رپورٹر) پریس کلب فاروق آباد (رجسٹرڈ) کی حلف برداری کی شاندار تقریب کا انعقاد مقامی ایونٹ ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں صدر چوہدری مبشر حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری میں عبدالمجید، سینئر نائب صدر میاں محمد کبیر، نائب صدر ڈاکٹر محمد علی قیصر، نائب صدر سید تقی رضا بخاری و دیگر عہدیداران اور ممبران نے حلف لیا۔ مہمانِ خصوصی پریس کلب شیخوپورہ سے ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے لیڈر شہباز خان، جنرل سیکرٹری اسلام غازی اور دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں فاروق آباد کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز خان نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ حلف لینے کے بعد پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران پہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے دیانتداری سے کام کریں اور اپنے علاقے کے مسائل کو حل کروانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور تمام صحافی برادری کو اکھٹے مل کر کام کرنا چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ تمام دوست اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیںگے اور ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2athfzsd
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *