فراڈیا شخص خود کو ایس ایچ او سٹی بتا کر دکاندار کو لوٹ کر فرار

فاروق آباد (بابر علی بسراء) فراڈیا شخص خود کو ایس ایچ او سٹی بتا کر دکاندار کو لوٹ کر فرار ہو گیا۔سی سی ٹی وی کی مدد سے گاڑی اور فراڈیئے کی تصاویر حاصل کر لی گئیں ہیں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،رانا قاسم نامی دکاندار نے اپروچ روڈ فاروق آباد پر مدینہ طیب سینٹری ہارڈ وئیر سٹور کے نام سے دکاندار،بنا رکھی ہے۔بوقت 1بجے دوپہر ثقلین نامی شخص میری دکان پر آیا،اس نے اپنا تعارف یہ کہہ کر،کر وایا کہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ہو ں مجھے پینٹ کا سامان دیں،21200روپے کا سامان خرید ہ اور اپنی گاڑی نمبریLEA 9654ویگن آر، ڈارک گرے کلر میں رکھ لیا رقم کی ادائیگی کرتے وقت کہنے لگا کہ میرا بٹوا تھانے میں رہ گیا ہے،اپنا موبائل نمبر دیں جاز کیش کروادیتا ہوں یا پھر کسی بچے کو میرے ساتھ بھجیں رقم اس کودے دیتا ہوں۔میں نے اس شخص کو اپنا جاز کیش نمبر دیا کہ اس نمبر پر جاز کیش کر دیں تھوڑی دیر گذرنے کے بعد اس شخص نے اپنا موبائل فون نمبر 03098858351 پر کال کی تو اس نے کہا کہ ویٹ کریں میں جاز کیشن کروا دیتا ہوں اس کے بعد اس نے یہ نمبر بند کر دیا۔مقامی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس کی تصاویر اور گاڑی کا نمبر ٹریس کیا ہے۔
Leave a Reply