بین الاضلاعی ڈکیت گینگ لوٹے ہوئے سامان سمیت گرفتار

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (بابر علی بسراء) بین الاضلاعی ڈکیت گینگ لوٹے ہوئے سامان سمیت گرفتار،گرفتار ڈکیت علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے ایس ایچ او سٹی سید ظہیر عالم شاہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں کو بروے کار لاتے ہوئے سات رکنی خطرناک ڈکیت حماد عرف حمادی ڈکیت گینگ گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی موبائل فون،اسلحہ ودیگر مال مسروقہ برآمد کرکے حوالات میں بند کر دیا.ملزمان ڈکیتی،چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ضلع بھر کی پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان روڈ ڈکیتی،دوکانوں پر ڈکیتیاں،اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔دوران واردات ملزمان فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے ملزمان میں حماد عرف حمادی، (سرغنہ)،علی رضا،ذاہد،مرسلین،واجد عرف واجو،محسن،واجد عرف چندو شامل ہیں ملزمان علاقہ میں خوف و دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے ملزمان نے چند دن قبل ایک فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ڈی پی او شیخوپورہ کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او سٹی سید ظہیر عالم شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔

Short URL: https://tinyurl.com/2lf2wzes
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *