ٹراما سنٹر کے باہر ٹوٹے پھوٹے سٹریچر اور ویل چیئرز مریضوں کا منہ چڑا رہی ہیں

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد: ٹراما سنٹر ایمرجنسی کے باہر ٹوٹے پھوٹے سٹریچر، ٹوٹی ہوئی دو عدد ویل چیئرز مریضوں کا منہ چڑارہی ہیں، چند ایک ناکارہ سٹریچرز کی اوپری سیٹس خون آلود اور غلاظت سے اٹی ہوئی ہیں۔ لوگ اپنے مریضوں کو ہاتھوں اور کندھوں پر اٹھا کر آئی سی یو اور دیگر وارڈز میں لے جانے پر مجبور ہیں، ضلع کا سب سے بڑا ہسپتال علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر اور نرسزکو موبائل فونز سے فرست ملے تومریضوں کی طرف توجہ دیں۔ چند ایک علاؤہ تمام میڈیکل ٹیسٹ ادویات باہر سے منگوا کر مریضوں کے ساتھ ظلم روا رکھا جا رہا ہے ڈی سی شیخوپورہ طارق بسرا، سے ڈسڑکٹ ہسپتال شیخوپورہ کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے اصلاح و حوال کا مطالبہ۔

Short URL: https://tinyurl.com/2cy45coc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *