دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی
تلہ گنگ: دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ میں تلہ گنگ کلر کہار روڈ پر ڈھوک جھمال کے قریب اترائی پر گرے آئل سے پھسلن کے باعث کلو کا رہائشی موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔جبکہ دوسرا حادثہ تلہ گنگ سرگودھا روڈ پر جھاٹلہ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کو ہائی ایس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تھوہا محرم خان کا رہائشی موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ سوار خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
Short URL: https://tinyurl.com/2mdt3mc9
QR Code: 
Leave a Reply