کراچی میں بدترین ٹریفک جام طلباء کو امتحانی مراکز پہنچنے میں شدید دشواری

Print Friendly, PDF & Email

کراچی (محمد ارشد قریشی) کراچی کے مصروف ترین علاقے نمائش چورنگی پر کئی دینی جماعتوں کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا اور جگہ جگہ ٹریفک جام نظر آرہا ہے ایک طرف جہاں دفاتر ، اسکول و کالج جانے والے لوگ اور مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینس ٹریفک جام میں پھنس رہی ہیں وہیں میٹرک کے طلباء کو بھی اپنے امتحانی مراکز میں پہنچنے میں شدید دشواری ہو رہی ہے۔ اتوار کی شام سے دیا جانے والا دھرنا تا حال جارہی ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد میں دیا جانے والا دھرنہ جاری رہے گا تب تک یہاں بھی دھرنہ جاری رہے گا دھرنے کو تین روز گذرنے کے باوجود حکومتی سطح پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کیئے جارہے ہیں جس سے دھرنے کے شرکاء کو دھرنا ختم کرنے کے لیئے آمادہ کیا جاسکے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jpsy34t
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *