ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ریسکیو1122 کو گزشتہ ماہ 13997کالز موصول ہوئیں جن میں صرف 1237 ایمرجنسی کالز تھیں یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپاکپتن ڈاکٹر احتشام مظہرنے ریسکیو 1122 آفس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122عبدالقیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک اور دیگر ایڈمن سٹاف موجود تھا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکو کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک نے بریفنگ میں بتایا کہ ریسکیو1122پاکپتن کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 13997کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1237ایمرجنسی کالز تھیں جسکے نتیجے میں1357 افراد متاثر ہوئے متاثرین میں 178افراد کو موقع پر ہی طبی امداد1127 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ 52افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ایمرجنسی میں 382 ٹریفک حادثات674 میڈیکل ایمرجنسیز آگ لگنے کے 09واقعات ڈوبنے کے 2 لڑائی جھگڑے گولی لگنے کے 3دیگر ایمرجنسی140 تھیں ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 پاکپتن نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم7منٹ کو برقرار رکھااسکے علاوہ 355مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کیلئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکوبتایا گیاکہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122پاکپتن کے تحت یونین کونسلز میں کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس کے کورسز کروائے گئے جبکہ نجی وسرکاری اداروں میں تین روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کے کورسزکروائے گئے محکمہ صحت کے زیر انتظام بیسک ہیلتھ یونٹس میں فائر سیفٹی کے حوالے سے ون ڈے سیشنز کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عوام سے اپیل کی کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں ہی1122ڈائل کیا جائے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4czgpu8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *