رمضان المبارک قریب آتے ہی ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی، ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ پرائس لسٹ بری طرح نظر انداز

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) رمضان المبارک قریب آتے ہی ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی ۔ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ پرائس لسٹ بری طرح نظر انداز، ناجائز منافع خور شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کر نے لگے۔ بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک قریب آتے ہی پاکپتن اور گرد ونواح میں ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پرائس لسٹ پر سختی سے عمل درآمد نہیں کر وایا جارہا جس کے باعث شہر بھر میں ناجائز منافع خور شہریوں سے اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں، گوشت،دالیں،سبزیاں،انڈے اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء کی زائد قیمتیں شہریوں سے وصول کی جارہی ہیں جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرناپڑرہاہے۔شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اگر پرائس کنٹرول لسٹ جاری کی ہے تو اس پر عمل بھی کروائے،ایسی لسٹ کو کوئی فائدہ نہیں جس پر عمل ہی نہ ہو۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y6dfeyxx
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *