رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے : احمد کمال مان

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے ضروریے سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ماہ رمضان المبارک کے ایام میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے میکانزم کو بھی بہتر بنایا جائے، ماہ رمضان المبارک میں گرانفروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، پرائس مجسٹریٹس ماہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں تاکہ عوام کو حقیقی طور پر ریلیف حاصل ہو ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے رمضان بازاروں کے انعقاد اور اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احمد افنان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت ، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن علی عاطف ، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین ، ڈی اوانڈسٹری خالد جاوید ،چیف آفسیر میونسپل کمیٹی پاکپتن غلام مرتضی ، چیف آفسیر میونسپل کمیٹی عارفوالہ نا صر نعمان شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر افضل بشیر مرزا ، پولیس حکام اور انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس کو ضلع پاکپتن میں رمضان بازاروں کے انعقاد کے حوالے سے بتایا گیا ، رمضان بازاروں میں تحصیل پاکپتن اور تحصیل عارفوالہ میں دو ، دو بازار لگائے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں رمضان بازاروں میں محض دکھاوئے کیلئے اقدامات نہ کیے جائیں بلکہ رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سستے دامون فراہمی کیلئے اس انداز سے اقدامات کریں جس کا عکس وا ضح طور پر نمایاں ہو اور عوام حقیقی طور پر ریلیف محسوس کریں۔

Short URL: http://tinyurl.com/yxkfma2c
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *