فاروق آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے گندم کی فصل کو شدید نقصان ،سڑکوں پر لگے سائن بورڈ ،درخت اکھڑ گئے

Print Friendly, PDF & Email

آفاروق آباد (بابر علی بسرا ء)فاروق آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے علاقہ بھر میں گندم کی تیار کھڑی فصل کو شدید نقصان ،سڑکوں پر لگے سائن بورڈ ،درخت اکھڑ گئے ،دکانوں کے سائن بورڈ ،چھتیں اور اوپری منزلوں پر لگی سولر کی پلیٹوں کو شدید نقصان ہوا ،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عوام الناس کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے وجہ گھر سے نہ نکلیں اور اپنے گھروں کی بھی حفاظت کریں کیونکہ 48گھنٹوں میں ملک میں ایک شدید طوفان آنے والا ہے جس میں انتہائی تیز ہوا کے ساتھ مسلسل بارش بھی ہو گی۔موسم کی ایسی صورت حال تقریباً سات سال بعد ہونے جا رہی ہے۔یہ طوفان ان 48گھنٹوں میں کسی وقت بھی آ سکتا ہے۔تاہم عوام کو چاہیے کہ اس حوالے سے احتیاطی تدابیرضرور اپنائیں۔بلاوجہ کے سفر سے گریز کریں اور بچوں کو بھی بغیر وجہ کے گھر سے نہ نکلنے دیں۔ممکن بارشوں کے طوفان کے پیش نظر اپنی اور اہل خانہ کی حفاظت کریں اور ایسے گھروں میں قطعی رہائش نہ رکھیں جن کے گرنے کا خدشہ ہو۔دیہات کے علاقوں میں رہنے والے ایسے لوگ جن کے گھر کچے ہیں وہ خاص طور پر احتیاط کریں اور ان علاقوں میں ہرگز نہ رہیں جہاں پانی کے اکٹھا ہونے اور سیلاب کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہو۔اس کے علاوہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے بھی دور رہیں اور بچوں کو اکیلے بھی گھر سے باہر مت نکلنے دیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y3kobb39
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *