فوج ہی ہماری سرحدوں کی اصل نگہبان ہے فوج کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں: چوہدری فراز

پاکپتن (بےورورپورٹ) فوج ہی ہماری سرحدوں کی اصل نگہبان ہے فوج کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں انشاءاللہ دشمن کے تمام ناپاک ارادہ نیست ونابود ہو جائیں ان خیالات کا اظہار سنٹرل سیکرٹری بین المذاہب نے چوہدری فراز نے سینئر صحافی شیخ اظہر کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جتنے چاہے ناپاک ارادے کے مگر وہ اس کو بر باد نہ کر سکے گاکیونکہ فوج ہماری پاک سرزمین کی اصل محافظ ہے اور کوئی طاقت ہمارے ملک پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی ہمارے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سلامتی کے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں انہوں نے داتا دربار پر ہونے والے دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
1,401 total views, 6 views today
Leave a Reply