نادرا نے فیملی رجسٹریشن کارڈ کا سلسلہ آسان بنا دیا ہے ،ازدواجی حیثیت تبدیل کرنے کےلئے نیا شناختی بنوانے کی شرط بھی ختم کردی

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بےورورپورٹ) نادرا نے فیملی رجسٹریشن کارڈ کا سلسلہ آسان بنا دیا ہے ،ازدواجی حیثیت تبدیل کرنے کےلئے نیا شناختی بنوانے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار نادرا آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شہزاد بابر اور ایس ای نادرا سید نوید حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فیملی رجسٹریشن کی وصولی کے لئے درخواست گزار کو اپنی فیملی کی رجسٹریشن کارڈ کےلئے ارجنٹ کارڈ کے ساتھ اپلائی کرنا پڑتا تھا اور فیملی رجسٹریشن کارڈ کےلئے نیا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا تھا اسی طرح غیر شادی شدہ افراد کو شادی کے بعد قومی شناختی کارڈ پر ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کےلئے نئے شناختی کارڈ کےلئے اپلائی کرنا پڑتا تھا نادرا پاکستان نے دونوں صورتوں میں نئے شناختی کارڈ کے اجراءکی شرط ختم کردی ہے فیملی رجسٹریشن کارڈ کےلئے اپنی فیملی کی شناختی کارڈ کاپیاں اور غیر شادی شدہ افراد شادی کے بعد ازداجی حیثیت تبدیل کروانے کےلئے اپنے نکاح نامہ کے ہمراہ نادرا آفس تشریف لائیں ، صارفین دونوں صورتوں میں صرف ایک سو روپے کے فارم کی فیس ادا کرنی پڑے گی اور ان کے پرانے شناختی کارڈ کے ریکارڈ میں ہی تمام ڈیٹا درج کردیا جائے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/yxtdvmrf
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *