پاکپتن: فرمو د ات قائد اعظم محمد علی جناح کے مطابق تعلیم ملک کیلئے زندگی اور موت کامسلہ ہے: ای ڈی ایجوکیشن

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(ایف یو نیوز)فرمو د ات قائد اعظم محمد علی جناح کے مطابق تعلیم ملک کیلئے زندگی اور موت کامسلہ ہے ، اقوام عالم میں باوقار مقام حا صل کرنے کیلئے تعلیم کو زریعہ شعار بنانا ہو گا وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف شعبہ تعلیم پر خصو صی توجہ دیتے ہو ئے کو الٹی ایجو کیشن کیلئے بھی منفرد نوعیت کے اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ای ڈی او ایجو کیشن ڈاکٹر جاوید مظفر اقبال چشتی نے ڈسٹرکٹ رویوئیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجو کیشن کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے دورس نتائج بر آمد ہو ں گئے تعلیمی اداروں میں بجلی ، واش روم کی سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہیں تعلیمی اداروں میں مختلف نوعیت کے تعمیراتی کام کرتے وقت کو شش کریں کہ بچے مستنعد طریقے سے تعلیم حاصل کر نے کی متوجہ رہیں اور کسی بھی کام کی وجہ سے ان کی تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ بر قرار رہے ، ، ا یجو کیشن افسران ،تعلیمی اداروں کے ہیڈ معلم سوفیصد حاضری کویقینی بنائیں ، مختلف تعطیلات پر جانے والے اساتذہ کر ام کے متبادل دیگر اساتذہ کرام کو بچوں کو تعلیم دینے کے سلسلہ میں ذمہ داریا ں سونپی جائیں تاکہ قوم کے بچوں کا تعلیم حاصل کرنے کے مقصد کے وقت کا ضیاع نہ ہو ۔

Short URL: http://tinyurl.com/gnwmu75
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *