کمپیوٹر ٹیچرز ڈسٹرکٹ پاکپتن کا غیر متعلقہ ڈیوٹی باردانہ کی ڈیٹا انٹری کی تعیناتی پر اظہار تشویش

پاکپتن(بیورورپورٹ) کمپیوٹر ٹیچرز ڈسٹرکٹ پاکپتن کا غیر متعلقہ ڈیوٹی باردانہ کی ڈیٹا انٹری کی تعیناتی پر اظہار تشویش تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پاکپتن میں ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف سے 15 ایس ایس ٹی آئی ٹی اساتذہ کی ڈیوٹی بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر برائے باردانہ لگائی گئی ہے جو کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے جاری کردہ لیٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس میں محکمہ کو پابند کیا گیا ہے کہ کمپیوٹر ٹیچرز کی غیر تعلیمی اور غیر متعلقہ ڈیوٹی پر پابندی ہے ضلع بھر کے کمپیوٹر ٹیچرز نے اکٹھے ہوکر ڈسٹرکٹ صدر صادق بشیر کی قیادت میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور سیکرٹری ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور غیر متعلقہ ڈیوٹی ختم کروا نے کا مطالبہ کیا ہے
Short URL: http://tinyurl.com/y42dnopm
QR Code: 
Leave a Reply