عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مربوط کاوشیں کی جائیں ، عوامی مسائل کے حل میں کوئی دقیقیہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا: ڈپٹی کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مربوط کاوشیں کی جائیں ، عوامی مسائل کے حل میں کوئی دقیقیہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا ، تمام ادارے میرٹ کی کسوٹی پر سائلین کے مسائل حل کریں ،تمام اداروں کے افسران خوف خدا کو مد نظر رکھتے ہوئے قانونی تقاضوں کے مطابق سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے ایمانداری ، دیانتداری اور نیک نیتی کے ساتھ کام کریں اور برائی کے عمل کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں اور عوام کی کو ارڈینشین اہم ہے ،قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے تو انصاف کی فراہمی یقینی ہو جاتی ہے ، کھلی کچہریاں سائلین کو سستا اورفوری انصاف فراہم کرنے کی کلید ہیں اور عوامی مسائل کو قلیل وقت میں حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ایس پی انویسٹی گیشن محمد سلیم نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت ، اسسٹنٹ کمشنر علی عاطف ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ، اسسٹنٹ اکاو نٹس آفسیر چوہدری محمد اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ریاض احمد ، ایڈمن آفسیر ٹو ڈی سی فرزند خان لودھی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو د تھے ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے انتظامی امور اور ایس پی انو یسٹی گیشن محمد سلیم پولیس امور سے متعلق سائلین کی درخواستوں پر مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔ 

Short URL: http://tinyurl.com/y2feeeg6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *