مدرسہ جامعہ حنفیہ غوثیہ میں ایک عظیم الشان امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کانفرنس منعقد ہوئی

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ)تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان ضلع پاکپتن کے زیر انتظام مدرسہ جامعہ حنفیہ غوثیہ میں ایک عظیم الشان امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کانفرنس منعقد ہوئی جس کا انتظام سید محمد احمد شاہ بخاری ،مفتی عبد الرسول رضوی نے کیا صدارت پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید خلیل الرحمان شاہ بخاری آرگنائزر جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ پنجاب پاکستان نے کیااور ڈویژن بھر کے مدارس کے طلباء کے درمیان تحریر و تقریر کا مسابقہ ہوا اور اس میں خصوصی خطاب علامہ نظام الدین جامی اور علامہ عطاء الرحمان ثاقب رضوی نے کیا مولانا نظام الدین جامی نے اپنے انداز میں امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے سوانح حیات کے متعلق بیان فرمایا اور انکی نبیﷺ سے محبت اور عقیدت کے متعلق بیان کیا اور کہا کہ ہم مسلمانو ں کو چاہئے کہ امام احمد خاں رضا نے نبی سے جیسے محبت کی ویسے ہی ہم کو کرنی چاہیے اور قادیانیوں کا مقابلہ کرنے کا ڈھنگ بھی بتایا اس موقع پر سید اعجاز حسین بخاری ،سید نادر حسین شاہ ،قاری بشیر احمد شاکر نقشبندی ،قاری عبد الخالق سیالوی کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jtq9vrq
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *