مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب لوک لہر اور سانجھ لوک راج کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (طاہر فرید سے) مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب لوک لہر اور سانجھ لوک راج کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد۔ریلی میں تمام مکتبہء فکر لوگوں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پنجاب کی دھرتی کے روائتی لباس زیب تن کیے اور سرپر پگڑیاں باندھیں ریلی پریس کلب پاکپتن سے شروع ہوئی اور کالج روڈ،نگینہ چوک،ٹاؤن ہال سے ہوتی ہوئی دربار بابا فرید کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت سانجھ چیئرمین شیخ مسعود خالد، سماجی راہنما رانا طارق عزیز، صدر اختر علی خاں،جنرل سیکرٹری پروفیسر ماجد غفور، پنجاب لوک لہر کے مرکزی صدر قسور مبارک بٹ، رانا اویس عابد ایڈووکیٹ ،محمد جلیل بٹ ، محمد ارسلان شانی ، علی حسنین ، ملک فاروق نے کی ریلی سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ پنجاب کے عظیم صوفی شاعروں بلھے شاہ،خواجہ غلام فرید،میاں محمد بخش،میاں میر کی شاعری پنجابی زبان میں ھے اور اس شاعری کو پڑھ کر انسان امن و بھائی چارے کی طرف مائل ھوتا ھے۔دھشت گردی اور معاشرتی نفرت کے خاتمے کے لیے ضروری ھے کہ ھماری نئی نسل پنجابی زبان کی اس شاعری کو پڑھ۔لکھ اور سمجھ سکے اور یہ تبھی ممکن ھے جب پرائمری تک تعلیم پنجابی زبان میں کی جائے۔ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پرائمری تک پنجابی زبان میں تعلیم دی جائے تاکہ نئی نسل اپنی مادری زبان سے متعلق مکمل آگاھی حاصل کر سکے۔

Short URL: http://tinyurl.com/yxawz69m
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *