ارلو پاکستان کے تحت عالمی یومِ ریڈیو منایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

کراچی (ارشد قریشی) انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان (ارلو)   جو کہ ریڈیو سننے والے سامعین کی  ایک عالمی تنظیم ہے اس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن نہایت جوش و خروش سے منایا گیا ۔۱۳ فروری کو  تنظیم کے ممبران نے اپنے اپنے شہروں میں ریڈیو کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا  جن میں آج کے دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ارلو پاکستان کے مرکز کراچی میں اس حوالے سےخصوصی اہتمام کیا گیا تھا اور ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے  وائس آف ریڈیو  کے پلیٹ فارم سے آن لائن ریڈیو سامعین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا   جس کا عنوان تھا   ” آپ کا دوست ریڈیو” جس کے لیئے   خصوصی  طور  پر  اسٹوڈیو بنایا گیا جہاں سے  براہِ راست   دنیا بھر سے ریڈیو سے محبت کرنے والے لوگوں سے رابطہ کیا  گیا اور ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے تمام  دن ان کے پیغامات  براہ راست نشر کیئے گئے جس میں دنیا بھر کے ریڈیو سامعین  نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے بی بی سی اردو کے سابقہ معروف براڈکاسٹر  رضا علی عابدی صاحب نے لندان سے   ارلو سے گفتگو کرتے ہوئے ریڈیو کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا پیغام دیا۔دیگر ریڈیو سے محبت کرنے والوں  سے بھی  براہ راست خصوصی گفتگو نشر کی گئی جن میں لیاقت علی اعوان، سردار سہیل احمد، ملک اللہ بچایا کھوکھر، محمد عقیل بشیر، کریم بخش بلوچ، ارشد اقبال، انور جوزف، نجمہ نوشاہی،مہک بلوچ، دلدار احمد لغاری، اعظم علی سومرو، مہر عبدالستار، مینا پرویز، امین لغاری اور جلیل احمد ہاشمی شامل تھے ۔

ارلو پاکستان کی جانب سے ہمشہ کی طرح اس بار بھی ریڈیو سامعین اور ریڈیو سے وابسطہ شخصیات اور نشریاتی اداروں کو سینکڑوں تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیئے گئے   اس کے علاوہ  ارلو کے فیس بک گروپ پر ایک آن لائن نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ریڈیو سامعین اور ڈی ایکسرز نے  نشریاتی اداروں کی جانب سے موصول ہونے والے اشیاء اور کیو ایس ایل کارڈ ز کو دنیا بھر کے سامعین دوستوں کے سامنے پیش کیا ۔ ارلو  پاکستان کے تحت مرکز میں ہونے والی اس تقریب کے علاوہ   ارلو پاکستان کے ممبران نے لاہور، ننکانہ صاحب، جھنگ، لیہ ، میلسی، شیخوپورہ، ٹیکسلا،نوابشاہ، ٹنڈوجام، خیرپور، دادو، بدین، مظفرگڑھ، سانگھڑ، میرپورخاص،حیدرآباد، سکھر، کینیڈا، یواے ای، دمام، نیویارک ،اسپین ، بھارت، بنگلہ دیش، جموں کشمیر میں بھی ریڈیو کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا ۔ ارلو کی جانب   متعارف کرائے جانے والا  سلوگن ریڈیو ماضی نہیں مستقبل ہے  اور لاکھوں ریڈیو سامعین کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے ۔

//www.facebook.com/photo.php?fbid=10157217572049165&set=pb.621019164.-2207520000.1550302170.&type=3&theater
Short URL: http://tinyurl.com/y2tgekhv
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *