انقلاب کے حوالے آج ملک کے طول و عرض میں جاری نظام پر ہر خاص و عام کی بحث سے ثابت ہو چکا: خرم نواز

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سردار خرم نواز گنڈاپور  نے کہا ہے کہ انقلاب کے حوالے آج ملک کے طول و عرض میں جاری نظام پر ہر خاص و عام کی بحث سے ثابت ہو چکا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی فکری سوچ جیت چکی ہے ۔ وہ گزشتہ روز تلہ گنگ میں پہلے ضلع ورکر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ و ضلع چکوال کے رہنماؤں اور ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ کچھ ابہام ہیں عوام میں بھی اور شاید ہمارے ورکرز میں بھی کہ ڈاکٹر طاہر القادری تو بیرون ملک ہیں تو انقلاب کیسے آئے گا ، اس کی کیا شکل ہو گی ۔ ہمیشہ تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھیں تو ہر کام کا آغاز ہوتا ہے پھر وقت آتا ہے کہ قائد کے صرف فرمان ہوتے ہیں اور جو اقوال ہوتے ہیں وہ کافی ہوتے ہیں۔ انقلاب ضروری نہیں خونی ہو جس سے حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے ۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری قوم کو فکر دینے آئے ہیں۔ جس میں وہ کامیاب رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو عوامی نمائندہ کہنا عوام کی توہین ہے ۔ کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ یہ پارلیمنٹیرینز عوام مفاد کا سوچیں گے ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے ہم لوگوں سے سوال کریں جو طاہر القادری نے 2014 میں کیا ۔ کیا انہوں نے نہیں کہا تھا کہ یہ نظام آپ کو کچھ نہیں دے سکتا۔ عمران خان کو مجدد وقت طاہر القادری نے میرے سامنے کہا تھا کہ آپ الیکشن جیت جائینگے ۔ تین ساڑھے تین سال میں حکومت گر جائے گی ۔ عمران خان آپ نظام کو سوٹ نہیں کرتے اس لئے سارے آپ کے خلاف اکٹھے ہو جائینگے ۔ مستقبل میں ن لیگ اور پی پی پی اکٹھے کھڑے ہوں گے ۔ اپنے مفادات کے لئے اور یہ سب باتیں وقت نے درست ثابت کر دیں ۔ تو سوال تو ہمارا بناتا ہے ۔ وقت نے بتایا کہ ہمارا قائد جو کہتا تھا وہ سچ کہتا تھا ۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سالہا سال سے جدو جہد کر رہے تھے کہ درس نظامی کو جدید طریقے سے رائج کیا جائے ۔ مدارس کے بچے پڑھ لکھ اس سوسائٹی میں سامنے آ سکیں لیکن ہماری مخالفت کی گئی ۔ نظام المدارس کی صورت میں ہمیں ایک بورڈ ملا ۔ تو اکابرین نے کہا کہ سلیبس بارہ ماہ میں کیسے بن سکتا ہے ۔ لیکن ہم نے دن رات لگا کر درس نظامی کا پورا نصاب ازسرنو ترتیب دے دیا ۔ اخلاقیات کا کوئی سبجیکٹ تھا ہی نہیں ہم نے کمپیوٹر سائنس ، عربیک ، انگلش زبان ، اور اخلاقیات کا نصاب تیار کیا ۔ ریموٹ مانیٹرنگ کے ذریعے ہم نے مرکز میں بیٹھ کر تمام امتحانات کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔  عمر قریشی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع تلہ گنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی ناکامی سے نہیں گھبرانا ، جو پریشانیوں سے نبردآزما ہوتے ہیں وہی کامیاب ٹھہرتے ہیں ۔ ہم نے طاہر القادری کا پیغام ان شاءاللہ اس انداز میں پھیلانا ہے تاکہ ہر طرف طاہر القادری کا نعرہ گونجے ۔ خواتین ونگ کو سلام ، ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ خواہشوں کو طلب کا درجہ دینا پڑتا ہے ۔ تو پھر گھر سے نکل کر پیغام دینا آجاتا ہے ۔ اور اس پیغام کے بعد جنون پیدا ہوتا ہے۔  پھر وہ دن دیکھتے ہیں نہ رات دیکھتے ہیں ۔ پھر پیغام گلی گلی کوچہ کوچہ پھیل جاتا ہے ۔ ورکر کنونشن یہ اختتام نہیں آغاز ہے ۔ضلع تلہ گنگ کو ہم منہاج القرآن پر مثال بنائیں گے۔  ہم میں تڑپ اور جنون ہے ۔ اپنے جذبوں کو سرد نہیں ہونے دینگے ۔ ہماری ٹیم آٹھ مارچ سے ہر یونین کونسل کا دورہ کریگی ۔ہر ورکر سے ملاقات کرینگے ۔  ورکر کنونشن میں ضلع تلہ گنگ کی دونوں تحصیلوں تلہ گنگ اور لاوہ سے بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔

Short URL: https://tinyurl.com/2jmgdfve
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *