ماہانہ ریویو میٹنگ زیر صدارت ڈائریکٹر آئی ار ایم این سی ایچ ڈاکٹر ابرار منعقد ہوئی

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر ضلع چکوال و تلہ گنگ کی ماہانہ ریویو میٹنگ زیر صدارت ڈائریکٹر آئی ار ایم این سی ایچ ڈاکٹر ابر ار 4 مارچ کومنعقد ہوئی۔ ماہانہ ٹارگٹ 104 فیصد مکمل کرنے پر ڈاکٹر ابرار نے تمام سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر زکی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سکول ہیلتھ پروگرام کے باعث بچوں میں پائی جانیوالی بیماریوں کی ابتدائی سٹیج پرہی نشاندہی بہت بڑا کام ہے۔غذائی کمی، نظر کی کمزوری، آنکھوں کے دیگر امراض، جلدی بیماریاں، دانتوں کی بیماریاں،سمیت بچوں کی مکمل سکریننگ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے متعلق آگاہی سیشن سے بہتری آرہی ہے۔انہوں نے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی سکریننگ کے علاوہ پولیو، ڈینگی، کرونا وائرس ویکسینشن،کرونا ٹیسٹنگ، ای پی آئی، ہیلتھ کونسل، سمیت دیگر تمام کاموں میں بہترین کردار اداکرنے پر بھی حوصلہ افزائی کی۔

Short URL: https://tinyurl.com/2hxqqekr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *