حتمی انتخابی فہرست ضلعی دفتر الیکشن کمیشن میں شائع کر دی گئی: ضلعی الیکشن کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ: ضلعی الیکشن کمشنر کی طرف سے عوام الناس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حتمی انتخابی فہرست ضلعی دفتر الیکشن کمیشن میں شائع کر دی گئی ہے۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا شناختی کارڈ نمبر 8300پر میسج کر کے اپنے ووٹ کا اندراج چیک کر لیں تاکہ اگر کسی ووٹر کو اپنے ووٹ کے اندراج کے حوالے سے کوئی اعتراض ہے تو وہ مندرجہ ذیل فارم پر کر کے اپنے قریبی سنٹر جا کر اپنے ووٹ کا اندراج ٹھیک کروا سکتا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لوگوں کی آسانی کے لیے ضلع چکوال کی ہر تحصیل میں قانون گو حلقہ کے لحاظ سے 28 فارم وصولی سینٹرز قائم کیے ہیں جہاں جا کر ووٹر متعلقہ فارم پر اپنے کوائف اور ووٹ کی درستگی کروا سکتا ہے۔ فارم نمبر 21 ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے، فارم نمبر 22 ووٹ کے حذف کے لئے اور فارم 23 ووٹ کے کوائف کی درستگی کے لیے استعمال ہوں گے نیز فارم پر کرتے وقت درخواست دہندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی فارم کے ساتھ لازمی منسلک کرے بصورت دیگر فارم قابل قبول نہ ہو گا ووٹ کے اندراج، منتقلی، اخراج اور درستگی صرف اور صرف شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر ہو گی لہٰذا ضلعی الیکشن کمشنر کی عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا ووٹ چیک کریں اور آنے والے لوکل گورنمنٹ الیکشن یا جنرل الیکشن کے لیے صاف اور شفاف ووٹر لسٹ کا حصہ بنیں۔

Short URL: https://tinyurl.com/2pvog96v
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *