شیخوپورہ پاسپورٹ آفس ایجنٹ مافیاز کی آمجگاہ

Print Friendly, PDF & Email

شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر) سول لائن شیخوپورہ پاسپورٹ آفس ایجنٹ مافیاز کی آمجگاہ بن گئی،درجنوں ایجنٹس کالے دھن سے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل،ڈی پی اوآفس سے چند فرلانگ کی دوری پر واقعہ پاسپورٹ آفس میں حصول پاسپورٹ کے لیے آنیو الے غیرخواندہ افراد کوفٹ بال بنا کر رکھ دیاجاتا ہے سائلین کی کرپشن کا بازار گرم کرنیو الے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ سروئے کے مطابق پاسپورٹ آفس کے باہر موجود کالی بھیڑوں اورعملہ میں موجود کرپٹ مافیاز کے خلاف تسلسل سے خبروں کی اشاعت کے بعد اے ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد ایجنٹوں کواٹھالیا لیکن بدقسمتی سے کسی بھی ایجنٹ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا مال پانی کی چمک اورمبینہ طور پر رشوت دے کر ایجنٹ مافیاز پھر کھلم کھلا ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف عمل ہیں بہتی گنگامیں ہاتھ دھونے کے لیے ان کاساتھ دینے والے درجنوں بااثر ملازمین بھی شامل ہیں سروئے میں دیکھا گیا ہے کہ عام سائلین کے کاغذات پر کوئی نہ کوئی اعتراض لگا کر ان کو اگلے دن آنے کا کہہ دیا جاتا ہے وہ سائل جو سارادن لمبی قطار میں کھڑا رہا اگلے دن کاپراسس نہ جاننے کی وجہ سے لمبی قطاروں میں پھر کھڑا ہوجاتا ہے اورتاخیر کے بعد وہ اس قدر مجبور ہوجاتا ہے کہ دیہاڑی توڑنے کے بجائے ایجنٹ مافیاز کو ہی2ہزار دے کر چلتے بنتے ہیں ایجنٹ مافیاکاڈان رانا ندیم کومبینہ طور پر بتایا گیا ہے جو فی کس پاسپورٹ کی فیس اورمہریں لگوانے کی فیس کاپراسس مکمل کروانے کے لیے 12سوروپے اوررجنٹ کے2ہزار روپے لیکر پاسپورٹ بنوانے میں لگا ہوا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف اوراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسپورٹ آفس کے باہر اوراندر کرپشن کا بازار گرم کرنے والوں کے خلاف خفیہ کریک ڈاؤن کرکے کرپشن کاراستہ روکا جائے تاکہ عام سائلیین بھی سکھ سانس لیکر اپنا پاسپورٹ بنواسکے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2evjwuv5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *