چار ماہ سے زائدکی پینشن نہ ملنے کے خلاف75خواتین ومرد ایم سی کیڈر اساتذہ کا پریس کلب پاکپتن کے سامنے شدید احتجاج

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن( بیورورپورٹ)چار ماہ سے زائدکی پینشن نہ ملنے کے خلاف75خواتین ومرد ایم سی کیڈر اساتذہ کا پریس کلب پاکپتن کے سامنے شدید احتجاج پینشن نہ ملنے کے باعث بزرگ پینشنرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں ایم سی کیڈر کے74 ریٹائرڈمر د وخواتین اساتذہ نے چار ماہ کی پینشن نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے پنجاب میں ڈپٹی کمشنر نظام بحال ہوا ہے ہماری پینشن روک دی گئی ہے ہم نے اعلی افسران سمیت ضلعی حکام کو بار ہا تحریری درخواستیں دی لیکن عمل درآمد نہ ہوا ہے اے ڈی سی کا کہنا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی نا اہلی سے متعلقہ حکام کو لیٹر جاری نہ کیا گیا ہے جس سے اب ہم کچھ نہیں کر سکتے چار ماہ کے عرصہ سے پینشن کی دائیگی نہ ہونے سے ریٹائرڈ اساتذہ کے خاندان میں فاقہ کشی کا عالم ہے بچے فیسوں کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث سکول جانے سے محروم ہیں ضعیف العمر پینشرز مختلف بیماریوں کا شکار ہیں روپے نہ ہونے سے علاج ناممکن ہو چکا ہے ادویات کے حصول تک کے لئے روپے نہ ہیں بیمار اساتذہ علاج نہ ہونے سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں پنجاب حکومت کے اساتذہ کو بر وقت پینشن کی ادائیگی کے دعوے نعروں تک محدود ہیں اساتذہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔

Short URL: http://tinyurl.com/ycw4moje
QR Code: