نیو جوڈیشل کمپلیکس تلہ گنگ و وکلاء چیمبرز کے افتتاح کی تیاری مکمل
تلہ گنگ: نیو جوڈیشل کمپلیکس تلہ گنگ و وکلاء چیمبرز کا افتتاح چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی مورخہ30اگست2022بروز منگل کو دن بارہ بجے کرینگے۔ اس ضمن میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ تقریب میں ضلع بھر کے ججز ، مجسٹریٹ اور مقامی انتظامیہ کے افسران شرکت کریں گے ۔ مذکورہ جوڈیشل کمپلیکس 2008 ء میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا ۔ تاہم وکلاء کی جانب سے چیمبر کی تعمیر سمیت دیگر تحفظات کے باعث جوڈیشل کمپلیکس آج تک فعال نہ ہو سکا۔ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر حسین بھٹی کی دلچسپی کے بعد وکلاء کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی گئی اور اب باقاعدہ طور پر اس کا افتتاح 30 اگست کو کیا جا رہا ہے ۔
Short URL: https://tinyurl.com/2jbwx33a
QR Code: 
Leave a Reply