مچھروں کی ویکسین، زیکا پر قابو پانے کے لیے کروڑوں مچھر چھوڑے جائیں گے

Print Friendly, PDF & Email

سائنسدان ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت برازیل اور کمبوڈیا کے علاقوں میں ایسے کروڑوں مچھر چھوڑے جائیں گے جن پر خصوصی کیمیائی عمل کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس انوکھی حکمت عملی کا مقصد مچھر کے کاٹے سے ہونے والے زیکا اور چیکنگنیا جیسے امراض کے خلاف ایک ‘انقلابی تحفظ’ فراہم کرنا ہے۔

مچھروں کی جو فوج برازیل اور کمبوڈیا میں چھوڑی جائے گی اسے خاص طور پر ‘وولباچیا’ نامی بیکٹیریا سے انفیکشن کرائی گئی ہے تاکہ ان مچھروں کی انسانوں کو زیکا وائرس منتقل کرنے کی صلاحیت کم ہو جائے۔

اس منصوبے پر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے اور یہ رقم بین الاقوامی امدادی اداروں کی ایک ٹیم فراہم کر رہی ہے جس میں مائیکروسوفٹ کے مالک اور ان کے اہلیہ کی تنظیم ‘بِل اینڈ میلنلڈا گیٹس فاؤنڈیشن’ بھی شامل ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/jxs9xx3
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *