نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نوشہرہ نے گھر سے لاپتہ بہن بھائی کو گھر پہنچا دیا

Print Friendly, PDF & Email

نوشہرہ (ایف یو نیوز) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نوشہرہ نے گھر سے لاپتہ بہن بھائی کو گھر پہنچا دیا۔ پانچ سالہ ماریہ اور چار سالہ آفاق صبح گھر سے نکلے تھے۔ جی روڈ پہنچ کر گھر کا راستہ تک بھول گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے بیٹ ون کے افسران انسپکٹر نصراللہ خان اور سب انسپکٹر زاہد حسین جی ٹی روڈ پر نوشہرہ سے پشاور کی جانب معمول کی گشت پر تھے ۔ جب وہ آمانگڑھ اوور ہیڈ پل پر پہنچے تو پل کے اوپر دو بچے ماریہ دختر سہیل شاہ اور آفان ولد سہیل شاہ ساکن لیبر کالونی نوشہرہ سہمے ہوئے کھڑے تھے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے دونوں بچوں کو ساتھ لیکر ان سے معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ دونوں بہن بھائی ہے صبح گھر سے نکلے ہیں اور اب گھر کا راستہ تک بھول گئے ہیں۔ پولیس نے ان کے بتائے ہوئے ناموں کے بارے میں معلومات حاصل کی تو ان کے گھر کا پتہ معلوم ہوا۔ پولیس افسران نے دونوں بچوں کو گھر پہنچا کر ان کے دادا پائندہ شاہ ولد مقدر شاہ کے حوالے کیا۔ تو گھر میں جیسے خوشیاں لوٹ آئیں۔ گھر والے ان کو صبح سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک چکے تھے مگر بچوں کا کوئی پتہ معلوم نہ ہوسکا ۔ بچوں کے والدین اور خاندان کے افراد نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو داد تحسین پیش کیا۔ اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/gsx39gb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *