کیشا کو ایوارڈ شو میں پرفارم کرنے سے روک دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

گلوکارہ کیشا کو اتوار کو ہونے والے بِل بورڈ میوزک ایوارڈز میں فن کا مظاہرہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس شو کا انعقاد کرنے والے پروڈکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسا ان کی موسیقی کے مالکانہ حقوق رکھنے والے کمپنی کے مالک ڈاکٹر لُوک کی جانب سے اجازت واپس لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈک کلارک نامی پروڈکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے کیشیا نے ان کا دعوت نامہ قبول کیا تھا اور اسے موسیقی کی مالک کمپنی کی جانب سے تحریری اجازت بھی ملی تھی۔ تاہم اب ان کے بقول کمپنی نے میڈیا میں آنے والی بعض اطلاعات کے بعد اجازت واپس لے لی ہے۔ ایک اخبار نے لکھا تھا کہ گلوکارہ کا ارادہ ہے کہ وہ دورانِ پرفارمنس ڈاکٹر لیوک کو طنز کا نشانہ بنائیں گی۔ کیشا نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلوگار باب ڈِلن کو خراجِ تحسین دینے کا ارادہ رکھتی تھیں اور ان کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں تھا کہ وہ ڈاکٹر لوک کا نام بھی لیں۔ کیشا ایک طویل عرصے سے اپنے پروڈیوسر کے خلاف جنسی اور جذباتی ہراسانی کا مقدمہ لڑ رہی ہیں، جس کی وہ تردید کرتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر لوک کا کہنا ہے کہ کیشا یہ سب ان کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کر رہی ہیں اور ان کا مقصد پانچ البموں کے کنکٹریکٹ سے جان چھڑانا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’میں نے اور کیشا نے کئی برسوں تک ایک ساتھ کام کیا ہے اور وہ میری چھوٹی بہنوں کی طرح ہے۔‘ لیکن اس کے باوجود شو کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ شاید یہ پرفارمنس ہو جائے۔ ان کا کہنا تھاء ’سچ کہوں تو اگر وہ اس شو میں نہیں ہوں گی تو یہ بات بہت مایوس کن ہو گی۔‘ سونی کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر لوک اور کیشا کے درمیان کنٹریکٹ کے باعث موجود تعلق کو ختم نہیں کر سکتے۔ ادارے کے بقول کیشا ڈاکٹر لوک سے براہِ راست تعلق، رابطے اور سامنے آئے بغیر بھی باقی البم ریکارڈ کروا سکتی ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/gtatng8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *