ایک روزہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس سگھر اختتام پذیر
تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) ایک روزہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس سگھر پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئی ۔ کانفرنس میں وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی ، سابق وفاقی وزیر علی محمد خان ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد عتیق ، پیر امین الحسنات بھیرہ ، صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر ، عالمی مبلغ ثاقب رضا مصطفائی ، ایم این اے امجد خان نیازی میانوالی ، مولانا زاہد حسین شاہ حافظ آباد سمیت علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ کے اس علاقہ سگھر شریف کی سرزمین پر شاہ ہمدان کمپلیکس میں انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کر کے مجھے اظہار خیال کا موقع ملا ہے اس پر میں سید قاسم علی ہمدانی، سید مبارک شاہ صاحب اور سید مقصود ہمدانی سمیت تمام علماء و مشائخ کا شکر یادا کرتا ہوں۔ جس طرح قرآن حکیم ، فرقان حمید میں اللہ پاک نے یہ ارشاد فرمایا کہ محمد ہے تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں مگر اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کا سلسلہ ختم کرنے والے ہیں، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جانتا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر 1400 سالوں میں کبھی بھی امت نے سمجھوتہ نہیں کیا۔ خلفائے راشدین ہوں یا بعد میں آنے والی امت جب بھی کسی جھوٹے شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا تو یقینا اس کی سرکوبی کی گئی ۔ ملک پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سربراہی میں پوری پاکستانی قوم کو متحد کرنے والا 73 ء کا آئین یہ یقینی بناتا ہے کہ قادیانی غیر مسلم ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے تاریخی الفاظ ختم نبوت کی قرارداد پر جب وہ دستخط کر رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ ” میں اپنی موت کے پروانے پر دستخط کر رہا ہوں اور یہ اعزاز پاکستان پیپلز پارٹی کو ملا کہ جن کے دور حکومت میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دستخطوں کے ساتھ قادیانیوں کو کا فرقرار دے کر اس فتنے کو کچلا گیا۔ آج کی یہ عالمی ختم نبوت کا نفرنس یہ بھی بنیادی طور پر شعور کی بیداری اور آگہی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اپنے نبی ملانے سے بھی محبت ، عقیدت و احترام ہر مسلمان کے لیے بہترین خزانہ ہے۔ میں یہ بجھتا ہوں کہ ملک پاکستان کے اندر جو انتہا پسندی ہے اور جو فرقہ واریت ہے اس کا خاتمہ آقا کریم والے سے عقیدت واحترام کے ذریعے اور آپ کی سیرت پر عمل کر کے ہی ممکن ہے۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خاتمے میں ہمیشہ خانقاہی نظام کا بہترین کردار رہا ہے اور آج بھی اس خانقاہ پر منعقدہ اس تقریب کے اندر تمام مسالک اور تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی اس بات کا اظہار ہے کہ آج بھی خانقاہی نظام امت مسلمہ اور انسانیت کو باہم جوڑنے اور بھائی چارہ قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک بار پھر اس انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد پر میز بان مکرم سید مقصود ہمدانی صاحب کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔ کانفرنس سے ثاقب رضا مصطفائی ، پیر امین الحسنات بھیرہ ، سید چراغ شاہ ، مولانا صابر ایوب ، مولانا عبیدالرحمن انور ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
Leave a Reply