حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن یوم پاکستان بیس بال فیسٹول کریگی: محی الدین شیخ
افتتاح پاکستان فیڈریشن بیس بال وومین ونگ کی سیکریٹری و نائب صدر سندھ عائشہ ارم کریں گی
ابتدا آج 17 مارچ کو راشدآباد نمائشی میچ سے ہوگی۔انچارج سیکریٹری حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کا اعلامیئہ
حیدرآباد (سٹاف رپورٹر) حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن و حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے اشتراک سے یوم پاکستان بیس بال فیسٹول کا آغاز آج 17 مارچ سے ہوگا۔ ابتدائی نمائشی میچ ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشدآباد میں ہوگا۔حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کے انچارج سیکریٹری محی الدین شیخ کے مطابق میچ ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشدآباد کے بیس بال کوچ ظہیرالدین کی نگرانی میں ہوگا جبکہ رمیز راجہ اور عمران خان کووآرڈینیٹرز ہونگے۔پاکستان فیڈریشن بیس بال وومین ونگ کی سیکریٹری عائشہ ارم،سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ کے ساتھ یوم پاکستان بیس بال فیسٹول کا افتتاح کریں گی۔سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد محسن خان ہدایات کے مطابق مذکورہ ایونٹ کی طرز پر دیگر مختلف ڈویژنز میں بھی مقابلے منعقد کیئے جائیں گے۔
Leave a Reply