مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی میں مصروف جواریوں پر چھاپہ
تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) ایس ایچ او تھانہ ٹمن نعمان ذوالفقار کی زیر نگرانی انچارج چوکی میال عابد حیات کا ماتحت پولیس ملازمین کے ہمراہ بھگٹال ڈیم کے قریب مرغوں کی لڑائی پر قمار بازی میں مصروف جواریوں پر کامیاب چھاپہ نو قمار باز علی حیدر سکنہ ڈھکو روڈ چکوال، محمد منصور ساکن ٹہی،شاھد عمران قریشی ساکن بھلوال ضلع سرگودھا،غلام علی ٹہی تلہ گنگ، عامر حیات سکنہ بھکر، مظہر عباس ساکن مہرو تحصیل ضلع چکوال ، حاشر مبین اشرف ساکن دودیال ،شاہنواز سکنہ ترگڑ تلہ گنگ، وقار احمد ساکن تلہ گنگ شہر کو گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مرغوں کی جیت پر لگائی شرط جوئے بازی کی نقد رقم مبلغ ایک لاکھ روپے موبائل فونز موٹر سائیکل معہ ایک کار ٹوٹل مالیت 33 لاکھ روپے دو عدد مرغ اصیل فرد ثبوت قمار بازی قبضہ میں لیکر اندراج مقدمہ 05 قمار بازی ایکٹ درج رجسٹر کر دیا ذرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے مرغوں کے ذریعے قمار بازی چھاپہ کے دوران 25/30 قمار باز بھاگ جانے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں، تاھم قمار بازی کے خلاف پولیس کے دبنگ ایکشن کے بعد علاقہ بھر میں قمار بازی کے شوقین عادی قمار بازوں میں خوف کی لہر دوڑ چکی ہے ، مصدقہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قمار بازوں کو بچانے اور انکو مقدمہ سے بچانے کے لیئے مبینہ طور پر تھانہ ٹمن چوکی میال کے فون کی گھنٹیاں بجتی رہیں تاھم ایس ایچ او تھانہ ٹمن نعمان ذوالفقار سمیت انچارج چوکی میال نے سفارشی کالوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے قمار بازوں کو مقدمہ جرم کے تحت پابند حوالات کر دیا ہے ۔
Leave a Reply