پاسپورٹ آفس شیخوپورہ میں کرپشن عروج پر، سائل خوار، رشوت دینے پر مجبور

Print Friendly, PDF & Email

Corruption is on the rise in Passport Office Sheikhupura Corruption is on the rise in Passport Office Sheikhupura Corruption is on the rise in Passport Office Sheikhupura

فاروق آباد: پاسپورٹ شیخوپورہ آفس میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی،پاسپورٹ عملہ سائلین کو اس طرح خوار کرتا ہے کہ سائل کسی ایجنٹ کو رشوت دیکر کام کروانے پر مجبور ہو جائے،بارہ بجے کے بعد پاسپورٹ آفس عوام کیلئے بند ہو جاتا ہے اور ٹاؤٹ مافیا کیلئے کھول دیا جاتا ہے شام گئے تک 3سو سے 1ہزا رروپے تک رشوت ٹاؤٹ کو دیکر آپ اپنا پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں اسی طرح صبح کے وقت عام سائلین کو ٹوکن دینے میں ہیلے بہانے سے پریشان کیا جاتا ہے اور اگر یہ ہی سائل ٹاؤٹ کے ساتھ ساز باز کرکے آجائے تو آسانی سے ٹوکن مل جاتا ہے پاسپورٹ آفس ٹاؤٹ مافیا کے قبضہ میں ہے ٹاؤٹ مافیا کو پاسپورٹ آفس کے ملازمین کی مکمل آشیر باد حاصل ہے تبھی تو وہ بڑی آزادی کے ساتھ اپنا مکرو دھندہ دیدہ دلیری کے ساتھ کر رہے ہیں مقامی سیاسی سماجی ادبی تنظیموں اورمعززین شہر نے وفاقی وزیر داخلہ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن اور ڈی سی شیخوپورہ طارق علی بسراء سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ اداروں سے پاسپورٹ آفس کی بدترین خراب صورت حال کی تحقیقات کرواکر لوٹ گھسوٹ اور کرپشن بد عنوانی میں ملوث پاسپورٹ آفس کے ملازمین اور دفتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا کاقلع قمع کیا جائے اور کسی ایماندار اور قابل آفیسر کو پاسپورٹ آفس شیخوپورہ کا چارج دیا جائے تاکہ پہلے سے ہی ستائی ہوئی عوام کو کچھ نہ کچھ رلیف اور سکھ کا سانس مل سکے۔

Short URL: https://tinyurl.com/27jua96l
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *