اس معاشرے میں عورتوں کو مساوی حقوق نہیں مل رہے۔ شہناز شیخ صدر احساس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن خیرپور

خیرپور: (رپورٹ: لیاقت علی شیخ) تفصيل کے مطابق پاکستان کی جانی مانی سوشل ورکر اور صدر احساس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن خیرپور شھناز شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ھوٸے کھا کہ اس معاشرے میں عورتوں کو مساوی حقوق نھیں مل رھے ھین ۔ بڑے افسوس کی بات ھے کہ اس جدید دورہ میں بھی عورتوں کو مرد سے کم تر سمجھا جاتا ھے ۔ ان کا مزید کھنا تھا کہ عورتوں کو اس دنيا میں اور معاشرے میں اپنا حق چھین کر لینا چاھیٸے ۔ عورت کسی بھی طرح مرد سے کم نھیں ھے عورتوں نے اپنی محنت سے اور جدوجہد سے پوری دنيا میں اپنا لوھا منوایا ھے ۔ انہوں مزید کھا کہ میری ھمیشہ سے یہ ھی کوشش رھی ھے کہ عورتوں کو اس دنيا اور اس معاشرے میں اپنا حق دلواٸوں ۔ اور میں نے ھمیشہ غریب لوگوں کی مدد کی ھے جتنا ھو سکتا ھے میں ان کی مالی ۔ اخلاقی اور قانونی مدد کرتی ھوں ۔ غریب لوگوں کے لیٸے میرے گھر اور دل کے دروازے ھمیشہ کھلے ھین ۔ غریب مظلوم اور مسکین لوگوں کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ھے ۔ اور انشإ اللہ ھمیشہ غریب لوگوں کی مدد اور خدمت کا میرا مقصد تاعمر جاری رھے گا ۔ غریب لوگوں کی دعائيں لے کر مجھے بھت اچھا لگتا ھے ۔ اللہ میاں مجھے ھمیشہ غریب لوگوں کی مدد اور خدمت کرنے کی توفيق عطا فرمائے آمین ۔
Leave a Reply