شاہ عبدالطيف يونيورسٹی میں خدمات سے دلی سکون ملا، پروین شاہ واٸس چانسلر شاہ عبدالطيف يونيورسٹی خيرپور

کا ادارہ چلا کر بھت اچھا لگا اور اپنے ملک پاکستان کے مستقبل کے طلبات کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا هے ۔ ۔
خيرپور: (رپورٹ: لياقت علی شيخ) تفصيل کے مطابق شاہ عبدالطيف يونيورسٹی خيرپور کی واٸس چانسلر پروین شاہ نے میڈيا سے بات کرتے ھوۓ کہا ہے کہ شاہ عبدالطيف يونيورسٹی کا ادارہ چلا کر بہت اچھا لگا اور اپنے ملک پاکستان کے مستقبل کے طالبات کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے۔ پروین شاہ واٸس چانسلر شاہ عبدالطيف يونيورسٹی خيرپور نے مزید کہا کہ ميں اپنے ضمير سے مطمئین ہوں بحيثيت واٸس چانسلر ميں نے شاہ عبدالطيف يونيورسٹی خيرپور کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ طالبات اور ملازمين کے ليے کافی سہولتيں فراہم کيں۔ ميرا کام دنيا کے سامنے ہے۔ پوری دنيا میرے کام کی تعریف کر رہی ہے۔ ميں نے دن رات ایک کر اپنا فرض بڑے خوش اصلوبی سے ادا کیا ہے۔ ميں بہت مطمئین ہوں اپنے کام سے اور مجھ سے جو بن پاٸے گا اپنے پیارے وطن پاکستان کے مستقبل کے معماروں اور ملازمين کی سہولتوں کے لیے کوشاں رہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکے کے جس طرح دو رخ ہوتے ہين اسی طرح ہماری يونيورسٹی کے مثبت کاموں کی بھی تعریف کرنی چاہیے ان لوگوں کو جو لوگ ہماری صرف غلطياں ہی منظر عام پر لاتے ہيں۔ ميں ایک بار پھر سے یہ ہی کہوں گی کہ مجھے فکر ہے کہ اللہ میاں نے مجھے شاہ عبدالطيف يونيورسٹی خيرپور کے بحيثيت وائس چانسلر اپنے طالبات اور ملازمين کی خدمت کے ليے چنا اور الحمد اللہ ميں نے بھی اپنا فرض بڑی خوش اصلوبی سے سر انجام دیا اور ميں اپنے کيے ہوٸے کاموں سے اور اپنے ضمير سے مطمئین ہوں۔
Leave a Reply