النور میڈیکل کمپلیکس کینال کالونی فاروق آباد میں ادویات اور انسولین نہ ہونے کے باعث غریب مریض مایوس لوٹنے لگے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( سید تقی شاہ سے) النور میڈیکل کمپلیکس کینال کالونی فاروق آباد میں ادویات اور انسولین نہ ہونے کے باعث غریب مریض مایوس لوٹنے لگے ،سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ صاحب سروت اور مڈل کلاس کے لوگ کسی صورت علاج معالجہ کیلئے ان ہسپتالوں کا رخ نہیں کرتے ان ہسپتالوں میں صرف غریب مستحق لوگ ہی علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں ستم ظریفی ہے کہ ان ہسپتالوں میں پینا ڈول کی ایک گولی اور سرنج تک دستیاب نہیں ہے ڈاکٹر حضرات لوگوں کو پرچیا ں لکھ کر دے دیتے ہیں جو کچھ لوگ اور میڈیکل سٹور مافیا کی ملی بھگت سے ان غریب مریضو ں کو دونوں ہاتھوں سے خوب لوٹتے ہیں سماجی ادبی حلقوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا خواب دیکھانے والے حکمرانوں نے ہسپتالوں کی ادویات بند کرکے غریبوں سے علاج تک کی سہولت تک چھین لی ہے یہ ظلم اور بربریت ہے مہربان سائیں عبدالغفور میاں نے اپنی تحریری درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ النور میڈیکل کمپلیکس کینال کالونی فاروق آباد میں فوری طورپر میڈیسن ،انسولین اور ہسپتال کی ایمبولنس فراہم کی جائے ۔

Short URL: Generating...
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *