شیل پمپ چوک کے قریب مین شاہراہ احتجاجاً بند کرنے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر عمار یاسر کے خلاف مقدمہ درج

Print Friendly, PDF & Email

تلہ گنگ (چودھری نذر حسین) پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے شیل پمپ چوک کے قریب مین شاہراہ احتجاج کر کے بند کرنے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر رہنماء پی ٹی آئی حافظ عمار یاسر ، ضلعی صدر پی ٹی آئی حکیم نثار احمد ، تیمور سلطان ، گلاب خان ،حاجی عمر حبیب ، محمد نعمان ، محمد اصغر ،رانا محمد شفیق ، شیر افضل باٹا ، محمد سرور ، حاجی عبد الرؤف آصف اینڈ کو ،زاہد محمود، ملک شکیل کھریال، نظام محمد ،سید تقلید رضا ، حبیب شاہ ولد سید غلام شاه ، و قار حسین ولد کتب شاہ، حافظ بلال عبد الله ولد محمد صفدر، عامر رشید مالک نور رینٹ اے کار ملک شاہد اقبال ولد عبد الرحمن ، حاجی عبد الرؤف سابقہ سٹی سیکرٹری پی ٹی آئی، میڈم خالدہ بلوچ زوجہ محمد یونس ، غلام احمد سابقہ کو نسلر ولد علی محمد سکنائے تلہ گنگ، جمعہ گل ولد عبد الحامد سکنہ ملکوال ، رضا گل ولد محمد نعیم سکنہ ملکوال، بسم اللہ خان ولد محمد نعیم سکنہ ملکوال، سمیع اللہ خان ولد حامی حمید اللہ سکنہ ملکوال، سمیع اللہ والد حاجی اسد اللہ سکنہ اکوال ، نیک محمد ملکوال، جنت گل ولد وحید خان سکنه تلہ گنگ، محمد الله ولد حاجی عبد الحمید سکنہ ملکوال 40/50 نا معلوم اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایف آئی آر میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ زبر دستی رکاوٹ ڈال کر مین شاہراہ میانوالی ، پنڈی بائی پاس شیل پمپ بلاک کر دی اور گاڑیوں کو زبردستی روک کے رکھا جملہ اشخاص نے حکومت پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور لوگوں کو اشتعال دے رہے تھے روڈ بلاک کر کے ملزمان نے امن و امان میں خلل ڈال کر راستہ بلاک کر کے حکومت پاکستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کر کے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا کر جرم بالا کیا ہے۔

Short URL: https://tinyurl.com/2r372n7t
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *